سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے زیادہ مظلوم کون ہوسکتا ہے؟

سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے زیادہ مظلوم کون ہوسکتا ہے


سیدنا علی رضی الله عنہ سے زیادہ مظلوم شخصیت اسلام کی تاریخ میں کوئی کم ہی گزری ہو گی ۔اسلام کے آغاز سے ساتھ تھے اور ہر رنج و غم میں ساتھ رہے ۔ لیکن جتنا فکری ظلم آپ کے ساتھ کیا گیا ، کسی اور کے ساتھ نہ ہوا ۔۔جس کا جی چاہا اپنا نسب ان سے جوڑ لیا اور جس کا جو جی چاہا وہ عقیدہ وضع کیا اور اس کے ڈانڈے آپ سے جا ملائے ۔۔

بلا شبہ آپ کی ذات محافظ اسلام تھی اور آپ کا لوگوں کی خرافات سے کوئی تعلق نہیں ۔۔آپ نے اسلام کا اپنی جان سے بھی تحفظ کیا کہ عمر بھر میدان جنگ میں اگلی صفوں کے راہ رو تھے ۔۔۔اور آپ نے اسلام کا نظریاتی دفاع بھی کیا ۔۔۔

رسول مکرم ﷺ کے صحابہ میں جو بڑے بڑے اہل علم تھے ان میں آپ کا شمار تھا ۔۔یہی وجہ تھی کہ اپنے سامنے آنے والی ہر فکری کجی کی ہمیشہ اور فوری بیخ کنی کی ۔۔

افسوس ناک ترین امر ہے کہ اسلام کے اس نظریاتی سپہ سالار سے ، جو اٹھتا ہے خود کو منسوب کر لیتا ہے ۔ پہلے خود کو آپ کی آل سے جوڑتا ہے اور اس کے بعد اپنے باطل نظریات کو آپ سے منسوب کرتا ہے ۔۔۔یہی وجہ ہے کہ میں سمجھتا ہوں کہ آپ جیسی کوئی اور مظلوم ہستی نظر نہیں آتی ۔۔۔۔جس پر دوہرا ظلم ہوا ۔۔۔۔رضی الله عنہ ۔۔۔

از ابوبکر قدوسی