فرشتے آپ کیلئے کب دعا کرتے ہیں؟


فرشتے آپ کے لیے کیوں اور کیا دعا مانگتے ہیں


چار ایسے مواقع پائیں جب فرشتے آپ کے لیے دعا کریں مکمل پڑھیں اور عمل کی کوشش بھی کریں. 

جب آپ نماز کیلئے پہلی صف میں کھڑے ہوتے ہیں

ارشاد نبوی ہے بیشک اللہ تعالی پہلی صف والوں پر اپنی رحمت نازل فرماتاہے اور اس کے فرشتے پہلی صف والوں کے حق میں دعا کرتے ہیں۔ (صحیح ابن ماجہ:823)

جب آپ ذکر واذکار کیلئے مسجد میں بیٹھے رہتے ہیں

ارشادنبوی ہے فرشتے تم میں سے ہر ایک کے لئے دعائے خیر کرتے رہتے ہیں جب تک وہ اپنی نماز کی جگہ بیٹھارہتا ہے، کہتے ہیں یا اللہ! اس کو بخش دے، یا اللہ ! اس پر رحم کر ، جب تک وہ بے وضو نہیں ہو جاتا۔ (مسلم 649)

.جب آپ اپنے مسلمان بھائی کیلئے غائبانہ دعا کرتے ہیں

ارشاد نبوی ہے مسلمان کی اپنے بھائی کے لیے اس کی پیٹھ پیچھے کی گئی دعا قبول ہوتی ہے، اس کے سر کےقریب ایک فرشتہ مقرر ہوتا ہے ، وہ جب بھی اپنے بھائی کے لیے دعائے خیر کرتا ہے تومقرر کیا ہوا فرشتہ اس پر کہتا ہے: آمین اور تم کو بھی اس کے مانند عطاہو۔ (مسلم:2733)

جب آپ رات کو وضوکر کے سوتے ہیں

 ارشادنبوی ہے"جو شخص رات کو وضوکر کے سوۓ تو ایک فرشتہ اس کے پاس رات گزارتا ہے جب وہ شخص اٹھتا ہےتو وہ فرشتہ کہتا ہے،اے اللہ! اپنے اس فلاں بندے کی مغفرت فرما کیونکہ وہ وضوکر کے سویا ہے. سلسلہ صحیحہ:2539 

 بھلائی کی بات آگے پھلائیں کیونکہ یہ صدقہ ہے